Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

وفاقی بجٹ پر حکومتی اراکین بھی ناخوش، سینیٹر عرفان صدیقی کا تعلیمی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں ہوا جو انتہائی تشویشناک ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
شائع 16 جون 2025 03:11pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نئے وفاقی بجٹ 26-2025 پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی اراکین پارلیمنٹ بھی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی بجٹ میں تعلیم خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو تحریری تجاویز جمع کروائیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، جو انتہائی تشویشناک ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی بجٹ بھی 39 ارب روپے سے بڑھا کر 80 ارب روپے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور موجودہ بجٹ میں تعلیم کو نظرانداز کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بجٹ کی کمی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

HEC

تعلیم

IRFAN SIDDIQI

Budget 2025 2026

EDUCATION FUNDS