Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

واٹس ایپ پر اب سبسکرپشن فیس دینا ہوگی

نیا دور، نئی سہولیات، نئی کمائی کے مواقع اب واٹس ایپ پر بھی موجود
شائع 17 جون 2025 09:23am

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ واٹس ایپ اب اپنی ’اپڈیٹس‘ ٹیب میں نیا سبسکرپشن ماڈل متعارف کرا رہا ہے، جس کے ذریعے چینل ایڈمنز ماہانہ فیس کے عوض خصوصی مواد اپنے فالوورز تک پہنچا سکیں گے۔

صارفین اب بھی چینلز کو مفت فالو کر سکیں گے، لیکن اگر ایڈمن چاہے تو سبسکرپشن فیس رکھ کر پرائم اپڈیٹس فراہم کر سکے گا۔ کمپنیاں اشتہارات بھی چلا سکیں گی۔

پہلے صارفین کوفیس بک یا انسٹاگرام پر موجود اشتہارات کے ذریعے واٹس ایپ چیٹ کھولنی پڑتی تھی، لیکن اب انسٹاگرام یا فیس بک کے اشتہار پر کلک کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر برانڈز سے رابطہ ممکن ہو گا، اور ’اپڈیٹس‘ ٹیب میں اب اشتہارات بھی شامل کیے جائیں گے، جن پر کلک کر کے صارفین براہ راست کاروباروں سے چیٹ کر سکیں گے۔

میٹا ’واٹس ایپ‘ صارفین کیلیے کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟ اہم خبر

بزنسز کو نئی جہت

معروف کمپنیز جیسے ورائزن، وینڈی’ز، اور لوریال اس نئے فیچر سے صارفین کو مزید مؤثر انداز میں اپنی جانب متوجہ کر سکیں گی۔

واٹس ایپ کے بنیادی چیٹ فیچرز اب بھی مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے اور وہاں کوئی اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے۔

واٹس ایپ صارفین اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بناسکیں گے

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ’لوگ اپنی مرضی سے کاروباریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، اور وہ بھی اسی ایپ پر جس پر وہ پہلے ہی وقت گزارتے ہیں۔‘

یہ نئے فیچرز جلد ہی عالمی سطح پر متعارف کروائے جائیں گے۔

WhatsApp

New Features

meta

Weather Updates