Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی
شائع 17 جون 2025 06:01pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی۔

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپےکی کمی سے3 لاکھ 9 ہزار756 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 3398 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

سونا

gold price

Gold prices

gold market

Gold Rates 2025

gold rate increase

gold price decrease

gold rate