Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ایران سے 12 طالبات سمیت مزید 40 طلبا تفتان بارڈر پہنچ گئے

ایران کے مختلف شہروں سے آج مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر
شائع 17 جون 2025 06:10pm

ایران سے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج 12 طالبات سمیت مزید 40 طلبا تفتان بارڈر پہنچ گئے جبکہ گزشتہ روز سے اب تک 251 طلبا وطن پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی کے مطابق 12 طالبات سمیت مزید 40 طلبا کو تفتان بارڈر پہنچادیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے بتایا کہ ایران کے مختلف شہروں سے آج مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جائے گا۔

نعیم قاسم شاہوانی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز سے اب تک کل 251 طلبا و طالبات کو ایران سے تفتان بارڈر پہنچایا گیا، ایران سے طلبا و طالبات کو مختلف بسوں کے ذریعے تفتان پہنچایا گیا۔

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

Pakistanis in Iran

pakistani pilgrims in iran

taftan border