Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

نواز شریف نے شہباز شریف کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں، سابق وزیراعظم کا ظہرانے سے خطاب
شائع 17 جون 2025 11:28pm

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پر مبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے، موجودہ حالات میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، اس دوران نواز شریف نے اپنے بھائی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا مؤقف حق پر مبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہے، موجودہ حالات میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

london

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Iran Israel War

Iran attack Israel

PM SHAHBAZ SHARIF

Iran Israel Tension

ISRAELI ATTACK ON IRAN

Iran vs Israel