Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا
اپ ڈیٹ 18 جون 2025 04:00pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

افتتاحی میچ 12 جون کو میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑا ٹاکرا 14 جون کو ہو گا جب پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل میدان میں اترے گی۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 شیڈول جاری: پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو میں ہوں گے

آئی سی سی کے مطابق ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، بھارت اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرکٹ کا تاریخی میدان لارڈز کرے گا جہاں 5 جولائی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

cricket

England

ICC

شیڈول

cricket match

T20

World Cup

WOMEN'S T20 WORLD CUP

Lord's Cricket Ground