Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی مستقل نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات

بصارت سے محروم صائمہ سلیم نے عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کیا
شائع 19 جون 2025 11:11pm

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کی، بصارت سے محروم صائمہ سلیم نے عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی مستقل نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کی، جو اپنی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود عالمی سفارت کاری میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی غیر معمولی ذہانت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی کھل کر تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کو اقوام متحدہ میں اپنے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستانیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف کا ثبوت ہے۔ صائمہ سلیم نے اپنے ادبی کام کو بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ شیئر کیا۔

Inter Services Public Relations (ISPR)

Field Marshal Asim Munir

SAIMA SALEEM