چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی
فیفا صدر سے ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال ہوا
چیٸرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی واشنگٹن میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیفا کے صدر نے محسن نقوی کی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔
ایکس پر بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فیفا صدر سے ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ محسن نقوی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ فیفا کے صدر سے ملاقات شاندار رہی۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، چینی صدر نے 4 تجاویز پیش کردیں
محسن نقوی اور عالمی تنظیم فیفا کے صدر کے درمیان فٹبال کی مقبولیت میں اضافے پر بھی بات چیت ہوٸی، فیفا صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
chairman pcb
mohsin naqvi
met with
fifa president
invite pakistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.