Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی
اپ ڈیٹ 21 جون 2025 11:14pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران - اسرائیل جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیتن یاہو ہٹلر کی طرح دنیا بھر میں بدمعاشی کر رہا ہے، مسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ترک صدر

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران، اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمائیں ترک صدر تک پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سیکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔ ترک صدر طیب اردوان نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہاتھ تھام کر اظہار یکجہتی کیا۔

Ishaq Dar

Iran Israel War

Turk President Tayyip Erdoğan

Field Marshal Asim Munir