Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر امریکی سینیٹرز نیتن یاہو پر پھٹ پڑے

بین الاقوامی امداد روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس وین ہولن کا بیان
شائع 21 جون 2025 07:19pm

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت پر امریکہ کے بااثر سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس وین ہولن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران غزہ میں جاری انسانی بحران کو نظرانداز نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ”اسرائیلی وزیراعظم کو شاید لگتا ہے کہ وہ ایران پر بمباری کر رہے ہیں تو دنیا غزہ میں ان کے اقدامات کو نہیں دیکھے گی، مگر ایسا ہرگز نہیں ہوگا“۔

جرمنی اور آئرلینڈ کا اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدام، غزہ میں حملوں پر یورپ میں غم و غصے کی لہر

الزبتھ وارن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اب تک غزہ میں 55 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی اس المیے کو مزید گہرا کر رہی ہے۔

دوسری جانب، سینیٹر کرس وین ہولن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”ایران اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد صرف سات دنوں میں غزہ میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران گولیوں کا نشانہ بنے“۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے

انہوں نے اسرائیلی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”بین الاقوامی اداروں کو غزہ میں خوراک اور امداد کی ترسیل کی اجازت نہ دینا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے“۔

Israeli aggression

US senators slam

in Gaza

criticize Netanyahu