Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

ایران پر حملے سے قبل امریکا اور اسرائیلی حکام کے درمیان ٹیلی فون کال پر گرما گرمی

امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کی اندرونی کہانی ٹائمز آف اسرائیل منظرِ عام پر لے آئی
شائع 22 جون 2025 09:02pm

ایران پر حملے سے پہلے امریکا اور اسرائیلی حکام کے درمیان ٹیلی فون کال پر گرما گرمی ہوئی، نائب صدر جے ڈی وینس نے شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دباؤ ڈال کر امریکا کو جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کی اندرونی کہانی ٹائمز آف اسرائیل منظرِ عام پر لے آئی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر امریکی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے جس پر امریکی اور اسرائیلی حکام میں گرما گرمی ہو گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم اور اعلیٰ حکام جنگ میں امریکا کے شریک ہونے پر اصرار کرتے رہے، ان کا ہنا تھا کہ لگتا ہے امریکا سست روی سے کام لے رہا ہے۔ اسرائیل نے دو ہفتے کی مہلت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

جے ڈی وینس نے فوری طور پر امریکی شمولیت کے لیے دباؤ کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل امریکا کو وسیع تر تنازع میں گھسیٹ رہا ہے۔

Iran Israel War

JD vance

Amrica