Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
12 Muharram 1447  

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.06 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا
شائع 23 جون 2025 08:28am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی رسد و طلب پر خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا رجحان تیل کی خریداری کی جانب بڑھ گیا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 79.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 2.06 ڈالر فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 75.90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کے بعد رجیم چینج کا مطالبہ

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

Oil prices

WTI

Brent crude oil

Middle East tensions

IRAN ISRAEL CONFLICT

OIL PRICE HIKE