Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سیٹ بانی پی ٹی آئی کی ہے اس پر سب کچھ قربان ہے، ایم پی اے عثمان بیٹنی
شائع 23 جون 2025 11:03am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ارکان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

ارکان کا کہنا تھا کہ سیٹ بانی چیئرمین کی ہے، اس پر سب کچھ قربان ہے۔

ایم پی اے عثمان بیٹنی کا کہنا ہے کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اتفاق کیا ہے کہ جو فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے، وہی حتمی ہوگا، ہم نے اپنی سیاسی وفاداری ان کے ساتھ مشروط کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل کا اختیار مکمل طور پر بانی چیئرمین کے پاس ہے اور وہی وقت آنے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس مؤقف کی تجدید کی گئی اور واضح کیا گیا کہ پارٹی کے تمام فیصلے بانی قیادت کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری پر مبنی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی تین روز قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ جب تک انہیں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی وقت اسمبلی توڑنے کا اختیار رکھتے ہیں، جبکہ کابینہ نے بھی ان کے مؤقف کی مکمل حمایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بانی سے مشاورت ہمارا سیاسی حق ہے، اس کے بغیر بجٹ منظوری ممکن نہیں۔

imran khan

KPK

governor kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)