Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

قطر بیس پر حملہ: ایران نے پیشگی اطلاع دی تھی، کوئی نقصان نہیں ہوا، صدر ٹرمپ

لگتا ہے ایران نے اپنا تمام غصہ نکال دیا، اُمید ہے کہ اب مزید نفرت دیکھنے کو نہیں ملے گی، امریکی صدر
شائع 24 جون 2025 01:23am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں قائم امریکی ایئر بیس ”العدید“ پر ایران کے میزائل حملے کو کمزور اور بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اس حملے سے قبل امریکا کو پیشگی اطلاع دی تھی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کسی بھی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور بمشکل ہی کوئی مادی نقصان ہوا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لگتا ہے انہوں نے اپنا تمام غصہ نکال دیا ہے، اور اُمید ہے کہ اب مزید نفرت دیکھنے کو نہیں ملے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں پیشگی اطلاع دی، جس کے باعث کسی کی جان نہیں گئی اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ شاید اب ایران خطے میں امن و ہم آہنگی کی جانب بڑھ سکتا ہے، اور میں پُرجوش انداز میں اسرائیل کو بھی یہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔‘

qatar

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Iran fires missiles

Al Udeid Base