Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

الحمدلله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا، آل راؤنڈر
شائع 05 جولائ 2025 04:44pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ الحمدلله ان کی سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

shadab khan

Pakistani Cricketer

Shoulder operation