لندن میں ’راج اور سمرن‘ کے مجسمے کی نقاب کشائی

بلاک بسٹر فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔
شائع 05 دسمبر 2025 03:05pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان اور کاجول نے لندن کے لیسٹر اسکوائر میں اپنی مشہور فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے مرکزی کردار راج اور سمرن کے لائف سائز برانز مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر دونوں اداکاروں نے اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، اور سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز فوراً وائرل ہو گئیں۔

دھرمیندر کی پرانی وصیت میں پوری جائیداد کا وارث کون تھا؟

ادیتیہ چوپڑا کی کلاسک فلم کی مقبولیت اور اس کے عالمی اثرات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہ خصوصی تقریب ترتیب دی گئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے اپنے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوا کر ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔

برانز مجسمے کی نقاب کشائی کے دوران شاہ رخ خان اور کاجول نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس لمحے کو بے حد اہم قرار دیا۔

شاہ رُخ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے فلم کی مشہور لائن ”بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینیورٹا!“ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ لندن میں راج اور سمرن کا برانز مجسمہ نصب دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارتی فلم کا پہلا مجسمہ ہے جو ”سینز ان دی اسکوائر“ ٹریل میں شامل کیا گیا ہے اور برطانیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔

شاہ رُخ خان نے مداحوں کو مدعو کیا کہ جب بھی لندن آئیں، تو راج اور سمرن کے مجسموں کے ساتھ تصاویر ضرور بنوائیں تاکہ اس فلم کے ساتھ مزید خوبصورت یادیں بنائی جا سکیں۔

لندن کے سینز ان دی اسکوائر ٹریل میں دنیا بھر کی مشہور فلموں کے کرداروں کے مجسمے نصب ہیں، جیسے کہ ہیری پوٹر کے کردار، مسٹر بین، بریجٹ جونز، مریم پاپنس، اور بیٹ مین کے مجسمے۔ اس ٹریل میں وہ جگہیں شامل ہیں جہاں سے مشہور فلمی مناظر شوٹ ہوئے۔

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر 9 لاکھ فالوورز سے محروم، معاملہ کیا ہے؟

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا مجسمہ اب ان مشہور فلمی کرداروں کے ساتھ اس ٹریل میں شامل ہو چکا ہے، جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے مداح یہاں آتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ 1995 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے 102.5 کروڑ بھارتی روپے کی شاندار کمائی کر کے اُس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج بھی یہ فلم دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے اور اس کی یادیں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Bollywood

DDLJ Statue In London

Leicester Square

SRK And Kajol