آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرلی

منظوری کے بعد یہ رقم فوری طور پر پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2025 12:05am

پاکستان کو معاشی محاذ پر ایک اہم کامیابی ملی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی (آر ایس ایف) کے تحت مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کیلئے ای ایف ایف پروگرام کے تحت تیسری قسط جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت پہلی قسط منظور ہوئی ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ پر مشتمل موجودہ ای ایف ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، جس کے تحت ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں اور دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی تھی۔
ادارے کے مطابق آر ایس ایف کے تحت جاری پہلی قسط کا مقصد پاکستان کی معیشت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھانے کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری لائے گی بلکہ مالیاتی شعبے میں استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کا سبب بھی بنے گی۔

pakistan economy

ECONOMIC STABILITY

imf loan

Pakistan Finance

RSF Program

EFF Program