کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل تو نہ ملی، 2 سال بعد مالک کو ای چالان مل گیا

نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان بھیجا گیا
شائع 04 جنوری 2026 07:43pm

کراچی میں 2 سال قبل چوری کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہوگیا ہے۔

کراچی میں شہری کو ایک اور متنازع ای چالان موصول ہو گیا، چوری شدہ موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان بھیجا گیا ہے جب کہ نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان بھیجا گیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی موٹرسائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد سے چوری ہوئی تھی، واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن موٹرسائیکل نہیں مل سکی۔

چوری شدہ نمبر پلیٹیں اور دوسرے صوبوں کے ای چالان کراچی والوں کے گلے پڑ گئے

متاثرہ شہری کے مطابق موٹرسائیکل تو نہ ملی لیکن 28 دسمبر 2025 کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا ای چالان مل گیا۔ ای کیمرے سے لی گئی تصویر میں شہری کی موٹرسائیکل پر 2 نوجوان سوار ہیں اور دونوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگایا ہوا ہے لیکن ہیلمٹ نہیں پہنا۔

شہری نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

karachi

e challan

Karachi E Challan

electronic challan

E Challan Karachi

E challans