مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی گیس مہنگی کردی

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 6روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے
شائع 01 فروری 2026 08:52am

شہریوں کے لیے بری خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 6 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 226 روپے 5 پیسے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو استعمال کا تقریباً بارہ کلو کا سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔