کراچی: تین ہٹی کے قریب گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا

دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار ٹوٹ گئی اور ملبہ گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2026 01:06pm

کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہونے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین ہٹی کے قریب واقع ایک گھر کی تیسری منزل میں گیس بھر جانے کے بعد زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار ٹوٹ گئی اور ملبہ گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔