ریٹائرڈ ایس پی کے بیٹے کی جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایف بی آر افسر زخمی

گاڑی ٹکرانے کے تنازع پر فائرنگ، ملزم ریٹائرڈ ایس پی کا بیٹا نکلا، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2026 01:56pm

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی ٹکرانے کے بعد ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایف بی آر کا ایک افسر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن میں اوشین مال کے قریب گاڑی ٹکرانے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کرتے ہوئے فائرنگ تک جا پہنچا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف بی آر کا ایک انسپکٹر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم آغا شاہ میر ہے، جو ریٹائرڈ ایس پی آغا اصغر پٹھان کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔