ایرانی فٹبال ٹیم کی امریکا روانگی سے قبل جشن
ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے امریکا روانگی سے ایک ہفتہ قبل تہران میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جہاں انقلاب اسکوائر پر ہزاروں شہریوں نے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگائے اور دعائیں کیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیم سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور کھلاڑیوں کو 12 نمبر کی یادگاری ٹی شرٹ پیش کی، جبکہ انہوں نے ٹیم پر زور دیا کہ وہ قومی وقار اور ایران کی عظمت کے لیے بھرپور کارکردگی دکھائیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، اور ایران کے تمام گروپ میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ ایران اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 21 جون کو بیلجیئم جبکہ 27 جون کو مصر کے مدمقابل آئے گا۔






















