ملک بھر میں سونا آج مزید مہنگا، فی تولہ قیمت جان کر ہوش اُڑجائیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہو گئی.
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,933 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43.70 ڈالر اضافے کے بعد 4,219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس وقت فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مسلسل دوسرے روز ہونے والے اضافے نے سونے کو نئی بلند ترین سطحوں کے قریب پہنچا دیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
















