ٹیلر سوئفٹ کی شادی

.
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2026 12:34pm

نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں معروف امریکی پاپ اسٹار گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ اگرچہ ان تقریبات میں شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے تاہم میڈیا اور عام لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوڑے کے مداح اور میڈیا تقریب کی ایک جھلک کے منتظر ہیں۔