بلوچستان میں آپریشن "شعبان" جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہو گئی

پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 5 جولائی سے اب تک 126 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں
شائع 15 جولائ 2026 12:32pm

بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان“ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اسی شدت سے جاری رکھی جائیں گی۔