انگلینڈ اور فرانس کا تاریخی مقابلہ

.
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2026 11:02am

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے 6 گول سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے 60 سال بعد ورلڈ کپ کے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی۔ پہلے ہاف میں انگلش ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گول کیے، جن میں ڈیکلین رائس نے تیسرے اور ایزری کونسا نے 18ویں منٹ میں گول کیا۔ بکایو ساکا نے ہیٹ ٹرک کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں فرانس نے واپسی کی کوشش کرتے ہوئے 4 گول کیے۔ فرانس کی جانب سے کیلیان ایمباپے نے 2 جبکہ بریڈلی بارکولا اور عثمان ڈیمبیلے نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔