لاہور:فیکٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 47 ہوگئی
لاہور میں منہدم ہونیوالی فیکٹری میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے، لوگ اپنے پیاروں کی زندگی کی امیدیں لگائے باہربیٹھے ہیں۔ اس اندوہناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد اب تک تینتالیس ہوچکی ہے۔لاہور میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کو رونما ہوئے چاردن گزر گئے، ملبہ ہٹانے اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ،ملبے تلے دبے لوگوں کو مزید نقصان نہ پہنچے ،امدادی ٹیمیں تمام احتیاطی تدابیر استعمال کررہی ہیں،لاپتہ مزدوروں کے غمزدہ ورثاء فیکٹری کے باہر بیٹھے کسی معجزے کے منتظر ہیں،کبھی امید سے آسمان کو تکتے ہیں تو کبھی ناامیدی ان کی آنکھیں نم کردیتی ہے ،لیکن وقت گزرنے کیساتھ پیاروں کے منتظر افراد کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق پندرہ سے بیس افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے موجود ہیں،جنہیں نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔