ڈی جی نیب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2016 10:44am

nab

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب کا عہدہ آئینی ہے،جس پر قائم مقام تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

قانون کے مطابق عہدے پر چھ ماہ کے اندر مستقل تقرری کرنا ضروری ہے،مگر اس عہدے پر سید برہان علی کو قائم مقام تعینات کیا گیا ہے، حکومت کا یہ اقدام قانون کے منافی ہے،عدالت ڈی جی نیب کے عہدے پر مستقل تقرری کرنے کے احکامات جاری کرے۔