پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی اسلام آباد نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اوربائیس اپریل کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی،فاضل جج نے سماعت کے آغازپر استفسارکیاکہ پرویز مشرف اس وقت کہاں ہیں؟جس پروکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف علاج کیلئے حکومت کی اجازت سے بیرون ملک ہیں۔
عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک جانے سے پہلے عدالت سے اجازت کیوں نہ لی،عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ بائیس اپریل کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔