لاڑکانہ:مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے دوافراد ہلاک

شائع 08 اپريل 2016 10:17am

people-ki,lled00000000000

لاڑکانہ:لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے باعث خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو بیٹیاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، پولیس پراسرار اموات کی تحقیقات کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے گلبرگ سے تعلق رکھنے والا جاوید مسیح اپنی بیوی اور تین بیٹیوں سمیت دو روز قبل بیوی کے علاج کی غرض سے لاڑکانہ آیاتھا اور دوست کے گھر میں رہائش پذیرتھا، گزشتہ شب مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے باعث اس کی بیوی اڑتیس سالہ امبر اور گیارہ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ دس اور سات سالہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

والد جاوید مسیح کا کہنا ہے کہ جو کھانا اس کی بیوی اور بیٹیوں نے کھایا وہی کھانا اس نے اور میزبان نے بھی کھایا تھاپولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں جبکہ پراسرار اموات کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔