عمران خان کی سرکاری ٹی وی پر خطاب کی خواہش

شائع 08 اپريل 2016 01:55pm

kk_image

اسلام آباد:عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کی خواہش ظاہرکردی ہے اور اس ضمن میں پی ٹی وی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اتوار کو خطاب کی تیاریاں کرنے کی ہدایات بھی کردی ہیں ۔

عمران خان سرکاری ٹی وی پر قوم سے خواہشمند ہیں اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے سرکاری ٹی وی کے حکام کو خط لکھا گیا ہے کہ عمران خان اتوار کوقوم سے خطاب کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے پی ٹی وی انتظامیہ تیاریاں کرے۔

خط میں کہا گیاہے کہ سرکاری ٹی وی کے ذریعے حکومتی وزرا نے قوم کو پانامہ لیکس کے معاملے پر گمراہ کیااور شوکت خانم اسپتال کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کسی ایک فرد یا خاندان کی تشہیر کے لئے نہیں بلکہ ایک قومی اثاثہ ہے، سرکاری ٹی وی پر کسی بھی پاکستانی کا اتنا ہی حق ہے جتنا وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا۔ لہذا عمران خان کو بھی پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کی اجازت دی جائے۔