سندھ اسمبلی :پانی کی قلت کیخلاف متحدہ کا احتجاج
حیدرآباد میں پانی کی قلت کیخلاف ایم کیوایم کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا۔ ایوان۔ پانی دو۔ پانی دو۔ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پانی کی قلت کے خلاف ایم کیوایم اراکین اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی احتجاج کی نذر،حیدرآباد میں پانی کی قلت کامعاملے زیربحث آیا توایوان میں احتجاج شروع ہوگیا۔
ایم کیوایم ظفرکمالی کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے پانی میسرنہیں،شہری شدیدمشکلات کاشکارہیں۔اسپیکرکی جانب سے معاملے پربعدمیں وقت دینے کی یقین دھانی پربھی ارکان خاموش نہ ہوئے اوراجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔
ارکان کی واپسی ہوئی تووزیربلدیات جام خان شوروکا کہنا تھا کہ پانی کا دردگھوسٹ ملازمین کو تنخواہیں دلوانے کیلئے ہے۔کسی جماعت کیلئے کام کرنیوالے گھوسٹ ملازمین کوتنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی۔ دیگرملازمین کواگلے دس روزمیں تنخواہیں جاری کردیں گے۔اسپیکرنے اجلاس میں ایم کیوایم اراکین ڈاکٹرصغیراحمداورافتخارعالم کے استعفی کی منظوری کی رولنگ بھی دی۔اجلاس کی کارروائی پیرگیارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔