عبد الستار ایدھی کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

شائع 09 جولائ 2016 03:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :خدمت خلق کی دنیا میں جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔اس غم نے جہاں سب کو اداس کیا وہیں پاکستانی شوبز کی شخصیات نے بھی اس خبر کو دکھی انسانیت کیلئے سب سے بڑا نقصان قرار دیا۔

انسانیت کا عظیم رہنما دنیا سے رخصت ہوگیا۔اس خبر نے جہاں ہر طرف سب کو غم زدہ کیا وہیں شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
مختلف شوبز شخصیات کا اظہار افسوس کے بیانات :
علی ظفر نے لکھا:
ایدھی صاحب کی خدمات نوبل انعام سے بڑھ کر ہیں۔
حسن شہریار یاسین لکھتے ہیں:
انسانیت کا سب سے بڑا خسارہ آج ہوا، میرے پاس الفاظ نہیں اس سانحے کیلئے۔
جنید جمشید نے ٹوئٹ کیا:
لاکھوں انسانوں کا مسیحا ہمیں روتا چھوڑ گیا۔ پاکستان نے ایک لیجنڈ کو کھودیا۔
قرة العین بلوچ نے ایدھی صاحب کے الفاظ کو دوہرایا:
مجھے نوبل انعام نہیں انسانیت چاہیئے۔
سلمان احمد لکھتے ہیں:
ایدھی صاحب لاکھوں افراد کے دلوں میں رہتے تھے، ایماندار انسان چلا گیا۔
صنم بلوچ نے ایدھی صاحب کی یاد میں لکھا:
وجہ یہ نہیں کہ آپ یاد آوٴگے بلکہ دکھ یہ ہے کہ آپ جیسا دوسرا نہیں آئے گا۔
حدیقہ کیانی لکھتی ہیں:
ہمیں عبدالستار ایدھی کے پیغام کو مرنے نہیں دینا یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔
ماہرہ خان نے کچھ اس طرح اظہار کیا:
دوسرے جہاں میں ان کا استقبال کیاجائے گا ان کے جیسا دوسرا نہیں ہوسکتا۔