اسلام آباد:نجی موبائل ٹاورکے چھٹے فلور پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2016 05:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد میں نجی موبائل ٹاور کے چھٹے فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔

اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا میں واقع نجی موبائل ٹاور کے چھٹے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جسے بھجانے کےلئے فائربریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ، کافی دیر بعد فائربریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پا لیا ۔

 تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا جاسکتا، تاہم ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔