کراچی: بارش کےبعد معطل ہونے والی بجلی تاحال عدم بحال
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی کی سپلائی تاحال بحال نہیں کی گئی ہے۔
کراچی میں آج صبح 8بجے اچانک مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ،دیکھتے دیکھتے ہی ایک گھنٹے میں بریک ڈاؤن کا دائرہ کراچی کے 6اضلاع کے مختلف علاقوں تک پھیل گیا۔
کراچی جنوبی کے علاقوں صدر،ایمپریس مارکیٹ،بولٹن مارکیٹ،لیاری،آگرہ تاج،کلفٹن سمیت اطراف کےعلاقوں میں بجلی کی سپلائی صبح 8بجے معطل ہوئی۔
کراچی جنوبی سے شروع ہونے والے بریک ڈاؤن نے کراچی شرقی، ملیراورکورنگی کے مختلف علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔معمولی بارش کے بعد شہرکا نصف حصہ بجلی کے بریک ڈآؤن کی لپیٹ میں ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان نے بجلی بند ہونے کی وجہ فیڈرٹرپنگ کوقراردیا ہے،شہرکے نصف حصے میں بجلی بند ہونے سے پانی بحران شدید ہونے کا خطرہ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔