بیس جولائی کوملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرینگے،عمران خان
فائل فوٹولندن:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں 20جولائی کو ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے،وزیراعظم خوش فہمی میں نہ رہیں انہیں قانون کے دائرے میں لائیں گے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے،ہیتھرو ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار وزیراعظم نوازشریف پر چڑھائی کر دی ،کہا نوازشریف سمجھتے ہیں کہ وہ بادشاہ ہیں ۔غر یب قوم کا پیسہ خرچ کرنے پر انکے کیخلاف عدالت جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کا بیٹا سی پیک میٹنگ میں شرکت کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن متحد ہے ۔ دھرنا آخر میں ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایدھی صاحب کے جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے
شوکت خانم اسپتال کے لئے عبدالستار ایدھی نے مدد کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لندن صرف بچوں سے ملنے آئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔