کراچی میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری
وقفے وقفےسے بوندا باندی سے موسم توخوشگوارہوگیا - فائل فوٹو
کراچی:شہر قائد میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ رات سے اب تک مختلف علاقوں میں تیزاور ہلکی بوندا باندی کی صورت میں زمین سیراب ہوتی رہی۔
شہرمیں رات سےاب تک وقفے وقفےسے بوندا باندی سے موسم توخوشگوارہوگیا۔تاہم سڑکوں پرپھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کیلئے نیا امتحان بھی کھڑاہوگیا۔۔
سڑکوں پرکیچڑجمع ہونے سے بھی مسافروں کوپریشانی کا سامناہےتو شہربھرمیں برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب عوام کوشدید مشکلات درپیش ہیں۔
بارش کے باعث بجلی کے تعطل سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان واٹربورڈ کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہےتاہم شہریوں سے اپیل ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں ،دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔