پاکستان کی کشمیری حریت رہنما کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم ان کے حق خود ارادیت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ کشمیری حریت رہنما برہان وانی سمیت دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے، ایسے واقعات کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
نفیس ذکریا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم اور نہتے کشمیری حریت رہنماؤں کے قتل جیسے اقدامات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور ماورائے قتل باعث تشویش ہے۔
بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان حق ملنا چاہیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔