بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اعترافی بیانات، ڈوزیئر امریکا روانہ

شائع 30 دسمبر 2016 12:46pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان پر مشتمل ڈوزیئر نیویارک بھجوادیاگیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈویئر امریکا بھجوانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ   یہ دو جنوری کو اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے حوالے کردیا جائے گا۔

بھارتی جاسوس کو کلبھوشن یادیو بلوچستان سے فورسز نے آپریشن کے دوران حراست میں لیا تھا۔ کلبھوشن یادیو نے تحقیقات میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو بھارتی ایجنسی میں حاضر سروس افسر ہے اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی حاضر سروس افسر پکڑا گیا ہواور اس نے  پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا ہو۔