پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع 30 دسمبر 2016 12:48pm
File Photo File Photo

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب میں بھی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے شریف برادران کو مغل اعظم قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں بھی کرپشن جاری ہے اور جرائم ہیں لیکن وزیراعظم کو صرف دوسرے صوبے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں بھی دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دورے پر کراچی پہنچے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے رکنیت سازی کیلئے پارٹی دفتر کا افتتاح کیا ہے۔