سی پیک پی پی کی محنت کا نتیجہ ہے، زرداری
File Photoاسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے سی پیک کو پی پی کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت سابق صدر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے۔ زرداری کا کہنا تھا کہ تاہم اس کا فائدہ صرف پنجاب حکومت اٹھا رہی ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جانے کاشوق نہیں لیکن عوام کے حقوق کیلئےجاؤنگا ۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔