لاہور:شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کےلیےبند

شائع 31 دسمبر 2016 05:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

 ترجمان موٹروے کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

 نیشنل ہائی وے پر بھی گہری دھند نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ لاہور سے پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی۔

 پولیس کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ  احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔