جسٹس ثاقب نثار پاکستان کے پچیسویں چیف جسٹس تعینات
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار-فائل فوٹواسلام آباد:جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کے حوالے سے پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جہاں صدر مملکت نے ان سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ 63سالہ جسٹس ثاقب نثارحلف اٹھانے کے ساتھ ہی پاکستان کے پچیسویں چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔
تقریب میں وزیراعظم نوازشریف، چیئرمین سینیٹرضا ربانی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیئے:چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔