پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

شائع 31 دسمبر 2016 04:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:نئے سال کی آمد پر حکومت نے بھی عوام کو ریلیف دے دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کی ہدایت پر مسترد کر دی گئی ہے۔

سال نو پر حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے سے چار ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں ماہ مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔تاہم پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ پندرہ روز بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعظم کی ہدایت پر مسترد کر دیا گیا۔