کسی بھی کرپٹ جماعت کا ساتھ نہیں دینگے، عمران خان
File Photoکراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف پاناما مسئلے پر دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہے ۔ باقی کسی معاملے پر کسی بھی کرپٹ جماعت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی مخالفین پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں بھی کپتان ایک بار پھر کرپٹ سیاستدانوں پر برس پڑے اورکہا کہ سربراہ کرپشن کرے تو کسی کو چوری سے نہیں روکا جا سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ صرف پاناما مسئلے پر دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہیں۔باقی کسی معاملے پر کسی بھی کرپٹ جماعت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
کپتان کا کہنا تھاکہ کراچی کا جو حال ہے ، کچھ عرصے بعد موہنجودڑو اس سے بہتر لگے لگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا ہے ۔ ضمیرکا سودا کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔