آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ایک بار پھر اپنے عہدے پر براجمان

شائع 02 جنوری 2017 04:45pm
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ/فائل فوٹو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ/فائل فوٹو

کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔

سندھ حکومت نے اختلافات کے بعد آئی جی سندھ کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیاجس کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی کی تبدیلی کی مخالفت کی اور سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

جس کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ایک بار پھر اپنے عہدے پر براجمان ہو گئے اور سندھ ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو  قائم مقام آئی جی کا چارج دیا گیا تھا۔