قیدپاکستانی خاتون کا معاملہ،وزارت داخلہ کا دہلی میں ہائی کمیشن سے رابطہ

شائع 03 جنوری 2017 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیرکی جیل  میں قید پاکستانی خاتون روبینہ کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیل میں قید روبینہ نامی خاتون کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

 جس کے بعد وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور ہائی کمیشن کو متعلقہ خاتون کے مکمل کوائف جلدازجلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرداخلہ نے نادرا حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ میڈیا پر چلنے والے خاتون کے ایڈریس کی بھی تصدیق کی جائے اور  منگل تک مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔