کراچی:لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ،1 ملزم ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
بدھ کے روز لیاری سنگولین وچھانی محلے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے والے ملزم کا تعلق عزیرگروپ سے تھا۔
پولیس کے مطابق ،ہلاک ملزم پولیس اہلکارپرویزکے قتل میں بھی ملوث تھا،جس کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم اورمنشیات برآمد کرلی گی۔
دوسری جانب سعیدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اخلاق کو گرفتارکرلیا۔
اُدھر آرام باغ میں صدر ڈیژون اے سی ایل سی کے انچارج سب انسپکٹر رضوان کے خلاف خاتون ندا کو تھانے میں لاکر تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔