پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے بند

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2017 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری اور ایم فور کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند چھائی رہی، ساہیوال، میانچنوں، خانیوال، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان  دھند کی لپیٹ میں رہے اور کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ،شدید دھند کی وجہ سے  رات گئے مووٹرے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا اور نیشنل ہوئی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

گزشتہ روز لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے دنوں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔