وزیراعلیٰ پنجاب کاجناح اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا نوٹس

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2017 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جناح اسپتال میں فرش پر مریضہ کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  ایم ایس کو فوری طور پر معطل کردیا۔

بدھ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں جناح اسپتال لاہور میں قصور کی رہائشی خاتون کی ہلاکت کی گزشتہ روز تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ نےسخت ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفرکو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ڈیوٹی پر  موجود ڈاکٹرروں ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ مریضہ کو زمین پر لٹانا بدترین نااہلی اور فرائض سے غفلت ہے،علاج معالجہ کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث مریض دم توڑ جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اس واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ ایسا افسوسناک واقعہ پیش نہ آئے۔